جیکب آباد ،27 اپریل (اے پی پی )؛جیکب آباد ضلعے انتظامیہ نے کورونا کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے پیش نظر مارکیٹس سمیت چھوٹے بڑے کاروباری مراکز شام چھے بجے کے بعد بند کرانے کے لیے پولیس سے مدد لے لی ہے ۔ جیکب آباد پولیس نے شھروں میں کھلے دوکان اورمارکیٹس کو شام چھے بجے کے بعد بند کرایا گیا ہے،پولیس اور انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔