لوگوں کی ومال کا تحفظ اور ان کے املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو

42

پشین ،27 اپریل  (اے پی پی ): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ لوگوں کی ومال کا تحفظ اور ان کے املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے، تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، گنج منڈی پشین واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیکر منڈی میں ہونیوالے نقصانات کے ازالے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے، ان خیالات کا اظہار پشین شہر میں واقع متاثرہ تجارتی گنج منڈی طنے پشین کے تفصیلی دورہ کے دوران بات چیت اور بعدآزاں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی حاجی اصغر خان ترین ،ڈپٹی کمشنر پشین شبیر مینگل، ڈسٹرکٹ پولیس آفسر محمد ایوب اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر پشین بھی موجود تھے، منڈی کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیداخلہ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ان کے ساتھ مالی تعاون کا یقین دلایا۔ مقامی رہسٹ ہاوس میں سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظمیوں کا  کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ اتشزدگی اور املاک کو آگ لگنے کی تحقیقات حکومت کی ذمہ داری ہے جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف حکومت کاروائی کرے گی حکومت کی طرف سے یقین دلاتا ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے نقصان نہیں یہ ہمارا نقصان ہے اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا ہم کوشش کریں ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر متاثرین لوگوں کی نقصانات کا ازالہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ امن وامان حکومت کی ذمہ داری ہے پشین سمیت صوبے بھر میں اسحلہ کی نمائش اور منشیات ناقابل برداشت ہے، ڈپٹی کمشنر پشین کو  ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحلہ نمائش اور منشیات کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیاجائے، نئے پی ایس ڈی پی میں پشین شہر کیلئے دو نئے فائر بریگیڈ گاڑیوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ پشین بہت بڑا شہرہے اس طرح وقوع پذیر رونما ہونے والے واقعات اور حادثات کی روک تھام کیلئے ایک جامع میکانیزم بناکر اقدامات کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کھلی کچہری سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سردار امجد خان ترین، پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلات محمد عیسی روشان عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی حاجی حبیب الرحمان ترین،   انجمن  تاجران پشین  کے صدر ملک بہادر خان ترین ، ملک اشرف ترین اور نصیب اللہ کلیوال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ زمہ دار اداروں کو آگ لگنے کے وجوہات اور اس کے بنیادی محرکات کی تحقیقات کیلئے وسیع بنیادوں اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گنج منڈی میں اچانگ تین مقامات پر آگ لگنے سے سینکڑوں دکانیں، تھڑے، متعدد کار گاڑیاں موٹر سائیکلیں اور رکشے جل کر خاکستر ہوگئیں، تاجروں اور دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پاکر شہری آبادی  کو بڑی تباہی سے بچالیا، انہوں نے کہاکہ آتشزدگی کے متاثرین کی بڑی تعداد کم آمدنی کے حامل چھوٹی نوعیت کے کاروباریوں کی ہیں،  انہوں نے کہاکہ گنج منڈی میں لگنے والی آگ حادثاتی نہیں بلکہ تخریب کاری کا شاخسانہ ہے۔