عارف والا؛ محکمہ انسداد رشوت ستانی  کی کارروائی اےایسآئی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار  کر  لیا گیا

15

 

عارف والا،28 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ انسداد رشوت ستانی  حاجی رانا فواد احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  عبدالغفار خان  نے   سول جج عارفوالا کے ہمراہ  تھانہ سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی فاروق کو شہری سے دو لاکھ روپے بطور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، تھانہ سٹی کے اے ایس آئی فاروق کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے ۔

 اے ایس آئی فاروق نے 2  روز قبل مضرصحت دودھ بنانے والی فیکٹری سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے  کیس 369/ 21 میں رشوت لی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے شہری عبد الرئوف کی درخواست پر کارروائی کی تھی. ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن رانا فواد احمد نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے اے ایس آئی فاروق کو گرفتار کرکے نشان زدہ 2 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔