چمن ؛ قلعہ عبداللہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، تین افراد زخمی  ہو گئے

10

چمن ،28 اپریل  (اے پی پی ):چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی  ہو گئے  ہیں  ۔

پولیس حکام کے مطابق چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی پر اس وقت دھماکہ ہوا  جب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت کے دوران بازار سے گزر رہی تھی کہ موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا دھماکہ خیزمواد  ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حکمت اللہ شہید جبکہ ایک اور پولیس اہلکار محمد یوسف اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے ۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ان سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے میں پولیس کی گاڑی تباہ ہو گئی  ہے  ۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی تفتیش شروع کردی گئی ھے۔

اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ دیں محمد کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنائی گئی ھے اور اس دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا اور جبکہ ایک راہگیر بھی ھو گیا ھے۔دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار محمد یوسف کی حالت نازک بتائی جارہی ھے۔