رینالہ خورد،یکم مئی(اے پی پی):ہفتہ وار لاک ڈاٶن کا دوسرا روز کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے،تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ انتظامیہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے ایس او پیز پر عمل کروانے میں مصروف عمل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد رضوان اشرف نے شہر کے تمام بازاروں کا دورہ کیا اور لاک ڈاٶن کی خلاف وزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ کارخانہ بازار میں لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی کرنے پر متعد دوکانداروں کو جرمانے کیے گیے جبکہ صدر بازار،گوشت مارکیٹ، ویلکم روڈ،ڈبی بازار میں لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں کو وارننگ دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر رضوان اشرف کی سربراہی میں بلدیہ اورریونیو آفسیر بازاروں میں تعنیات کیے گیے ہیں۔