اوکاڑہ، یکم مئی (اے پی پی): سپیشل سیکریٹری ایگریکلچر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ پنجاب وقارالحسن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے مارکیٹ کمیٹی اوکاڑہ کے زیراہتمام ضیاء شہید لائبریری احاطہ میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ کے قیام نےسستا رمضان بازار کے مقصد کی تکمیل کردی اورضلع اوکاڑہ میں اس کاشمار نمبر ون میں کیا جاتاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار کے اچانک دورہ کے دوران کیا۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایگریکلچر E&Mپنجاب نئیر جلال بھی تھے۔
اسپیشل سیکریٹری ایگریکلچر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ پنجاب وقارالحسن نےرمضان بازار کا دورہ کے دوران صارفین سے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں بارے دریافت کیا ، مختلف سٹالز پر اشیاء کا معیار، ناپ تول کے پیمانے بھی چیک کئے اور اطمینان کااظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس میں مقرر کردہ عملہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر احمد سعیدمنج،فوکل پرسن رمضان بازار کاظم علی شاہ،انچارج رمضان بازار تنویرحیدر،ای اے ڈی اے محمد ثاقب اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اکبرخان بھی موجود تھے۔