جلالپور پیر والہ ،02 مئی(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نےپاک آرمی کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا ، رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ان سٹالز پر ملنے والی اشیاء کے معیار اور نرخ کو چیک کیا جبکہ رمضان بازار میں آئے ہوئے خریداروں سے مسائل و سہولیات بارے معلومات بھی حاصل کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے رمضان بازار کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ معیاری اور جامع منصوبہ بندی کے تحت رمضان بازار لگایا گیا ہے جہاں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ خریداروں کےلیے بہترین سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار کا دورہ کررہا ہوں اگر عوام کو کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر براہ راست مجھ سے رابطہ کریں تاہم رمضان بازار میں ملنے والی اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائےگا۔