ہری پور،03 مئی( اے پی پی ): تحصیل غازی کی یوسی کنڈی کے موضع سرہ روذ (ترمن) کے پہاڑی سلسلہ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے ملحقہ آبادی کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا، لگنے والی آگ نے مقامی رہائشی زاکر،نثار اور اکرم تاج محمد احسن کے گھر کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے جس سے گھر کا قیمتی سامان سمیت جانور بھی جل گئے ہیں تاہم فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے اور مزید گھروں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔
آگ سے لاکھوں روپے مالیت کی گھریلو اشیاء جبکہ پہاڑی سلسلہ پر موجود قیمتی درخت بھی جل کر خاکستر ہو گئے ہیں اور چرند و پرند کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔