رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں میں آٹھویں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد

33

رحیم یار خان،03مئی(اے پی پی):ضلع کی چاروں تحصیلوں میں آٹھویں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا جس میں  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے  شہریوں کو سر وسز فراہم کی گئیں۔

ریونیو خدمت سروسز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ڈاکٹر سدرہ سلیم، شیخ محمد طاہر نے  شرکت کی جبکہ تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ سخت مشکل حالات میں بھی عوامی سروسز متاثر نہیں ہونی چاہیے، ریونیو عوامی خدمت سروسز سے شہریوں کے زمینوں سے متعلقہ مسائل فوری حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو مختلف سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز فراہمی سے عوام کے زیر التواءمسائل حل ہوئے ہیں، سابقہ سات ریونیو عوامی خدمت سروسز میں3ہزار407افراد نے درخواستیں دیں، 3ہزار 196شہریوں کے مسائل موقع پر حل جبکہ211متعلقہ برانچز کو بھجوائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکمانہ امور کی جانچ پڑتال کے لئے بھیجی جانے والی درخواستوں کی مانیٹرنگ کا جامع نظام موجود ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ریاست علی اور ریونیو افسران و عملہ بھی موجود تھے۔