تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس

7

کراچی، 03 مئی(اے پی پی): تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پیر کے  روز  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت میں تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے، مصطفی کمال اختلاف رائے میں حدود و قیود پھلانگ گئے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ اگر ہم جواب دینے پر آئے تو انہیں کیا کچھ سننا پڑے گا، 12 مئی سے بلدیہ فیکٹری کے جلنے تک ہر کیس زیر بحث آئے گا۔  انہوں نے کہا کہ  ہمارے معزز اراکین قومی اسمبلی و گورنر سندھ کے خلاف جس طرح کی گفتگو مصطفی کمال نے کی ہے وہ کسی بھی صاحب ظرف کو زیب نہیں دیتی ہے۔