دیپالپور؛جعلی دودھ کی ترسیل ناکام،550لٹر مضر صحت دودھ تلف ، 137کلو سکمڈ ملک پاؤڈر اور 120لٹر کوکنگ آئل ضبط

34

دیپالپور،04مئی ( اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے نوید کوٹ میں جعلی دودھ کی ترسیل ناکام بنادی،   ملک کولیکشن سنٹر میں کوکنگ آئل اور ویجیٹیبل گھی سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران 550لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ137کلو سکمڈ ملک پاؤڈر اور 120لٹر کوکنگ آئل بھی ضبط کر لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ  نے کہا کہ زہریلا دودھ اوکاڑہ اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی غذاء میں جعلسازی کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں، نت نئے طریقوں سے مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔