جیکب آباد،08مئی(اے پی پی): جیکب آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر 100 سے زاہد چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہیں اورمتعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، یونٹ انچارجز کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے اسنیپ چیکنگ شروع کردی ہے جس دوران45 سے زاہد گاڑیوں کے ٹنٹڈ گلاسز اتارے گئے ، 05 گاڑیوں کی فینسی/بغیر نمبر پلیٹ اتاری گئیں اور 12 گاڑیوں پہ 550 کی کارروائیاں کردی گئیں،چیکنگ کے دوران مشکوک افراد کی تلاشی کی گئی اور 2000 سے زائد افراد اور 500 گاڑیوں/موٹر سائیکلز کی موقع پر ویریفکیش کی گئی جبکہ بغیر کاغذات والی مشکوک گاڑیوں کو ویرفکیشن کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئیے ہر وقت ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔