الیکٹرانک ووٹنگ مشین  سے  آزادانہ  اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہو گا؛ صحافی فرقان کھوسو

24

سکھر، 08 مئی (اے پی پی ):  مقامی صحافی فرقان کھوسو نے کہا ہے  کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانچ کرنے کے اعلان سے  آزادانہ اوور شفاف انتخابات کا انعقاد ہو گا اور آنے والے انتخابات بالکل نئے ہونگے، یہ ایک مثبت اقدام ہے۔

پاکستان کے انتخابی نظام میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال  کے فوائد    کا  بتاتے ہوئے فرقان کھوسو کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے امید ہے کہ  ووٹ کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا اور  عوام پر اعتماد طریقے سے ووٹ دے گی۔