رحیم یار خان،09مئی( اے پی پی): سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے کہا کہ این سی او سی کی گائیڈ لائن پر حکومت پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الاصوبائی نقل و حمل اور عید تعطیلات میں سیر و سیاحت پر پابندی عائد ہے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی دیگر صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ اور سیر و سیاحت کی غرض سے آنے والی گاڑیوں کو صوبہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے ٹیم کے ہمراہ سندھ پنجاب بارڈر پر کوٹسبزل چیک پوسٹ کے مقام پر بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ریاست علی نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی اور ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الصوبائی نقل و حمل پر 16 مئی تک پابندی عائد ہے۔