ملتان، 9 مئی (اے پی پی): چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا ہے کہ ماں ایک ایسی ہستی جس کا اس دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
ماں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میری والدہ کا بہت اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں ماں جیسی ہستی کو بہت عزت کا مقام دیا گیا ہے، ماں کے قدموں تلے جنت ہے اور میں اپنی ماں سمیت تمام ماؤں کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔
چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا تمام بچوں کے لیے بطور ماں کا کردار میرے لئے قابل فخر ہے۔