میرپورخاص کے قدیم اسمعیل شاہ قبرستان میں علاقےکے رہائشیوں نےسیوریج کاپانی چھوڑدیا

18

میرپورخاص، 10 مئی(اے پی پی): مرنے کے بعد بھی چین نہ مل سکا،  میرپورخاص کے قدیم اسمعیل شاہ قبرستان کے گردونواح میں رہنے والے رہائشیوں نے اپنے گھروں کا سیوریج کا پانی قبرستان میں چھوڑ دیا،قبریں گندے پانی میں ڈوب گیئں جس کی وجہ متعدد قبریں دھنس چکی ہیں اور متعدد قبریں گندے پانی میں ڈوب چکی ہیں جس کی وجہ سے اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور قبرستان سے گندے پانی کو فوری طور پر نکالا جائے تاکہ عید کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔