ضلعی انتظامیہ کی جانب سےلاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف جاری کریک ڈاون میں شدت

20

 

ملتان،11مئی (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں شدت آ گئی، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ21 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 26 کاروباری مراکز اور 2 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ہے اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں پر2لاکھ73 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج،رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں کورونا وائرس سے بچاو بارے آگاہی مہم بھی جاری و ساری ہے لاک ڈاون کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا سب بڑا بس اور ویگن اسٹینڈ بھی ویران ہو گیا ہے ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے اپنے ٹرمینلز کے گرد قناطیں لگا کر “بس سروس بند ہے”کے بورڈ لگا لئے ہیں۔