اسلام آباد ،11 مئی (اے پی پی )؛وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قوم کے تعاون سے کورونا کی تیسری لہر سے بہتر طور پر نبردآزما ہو رہے ہیں، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور خطے کے دیگر مملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت میں کورونا کی صورتحال افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ جتنی احتیاط کریں گے اتنی ہی جلدی اس وبا پر قابو پا لیں گے، عوام کورنا ایس او پیز پر عمل کریں لوگوں سے اپیل ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ماسک کا استعمال ضرور کریں ماسک کے استعمال سے کورونا کے پھیلائو میں 50 فیصد کمی آئی ہے، لاک ڈائون کا بڑا نقصان غریب طبقہ ہوتا ہے، کوشش کر رہے ہیں پاکستان میں کورونا ویکسین تیار کی جائے۔