اسلام آباد,11مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مافیاز اور طاقتور طبقے کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اب تک 27 ارب روپے مالیت کی 21000 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سےواگزار کروائی گئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اتوار کو ٹی وی پر” آپ کا وزیر اعظم،آپ کے ساتھ “پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ماضی میں وزرا اور با اثر افراد سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کررہی ہے اور اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں کو واگزار کروایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 27 ارب روپے مالیت کی 21000 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سےواگزار کروائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔