سیالکوٹ :سیالکوٹ کے مختلف بازار مکمل طور پر بند ہیں

86

سیالکوٹ11,مئی(اے پی پی): پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلع انتظامیہ سیالکوٹ مکمل طور پر متحرک ہے۔سیالکوٹ کے مختلف بازار مکمل طور پر بند ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی جانب سے لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔شہری لاک ڈائون پر عمل درآمد کے لیے پولیس بھی پوری طرح متحرک ہے۔