کرونا وبا کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے عام شہریوں کے تاثرات

16

پشاور مئی  12  (اے پی پی):  لوگوں کو چاہیے کہ وہ کرونا وبا کے متعلق حکومتی ہدایت پر عمل کریں تاکہ سارے لوگ اس وبا سے بچ سکیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اگر انتہائی ضرورت کے لئے گھر سے نکلنا پڑے تو فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار دھونے کے ساتھ ساتھ سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس عید کے موقع پر ہم حکومتی ایس او پیز پر عمل کرلیں گے تو شاید یہ وبا ختم ہوجائے۔اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ عید کے موقع پر گلنے ملنے سے پرہیز کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو کرونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

اس موقع پر محمد عارف خاں (سوشل ورکر) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب مسلمانوں سے اپیل ہے کہ گورنمنٹ ایس او پیز پر عمل کریں۔ تاکہ کرونا کی وبا سے سارے مسلمان بچ سکیں۔لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کا محفوظ رکھیں، اپنے والدین کو، اپنے گھروالوں کو محفوظ رکھیں۔محمد اشرف (عام شہری) نے پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ اس طرح ہم کرونا کی وبا سے جلد نکل جائیں گے کیونکہ ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہمارا جانی تحفظ ہے۔ غلام مرتضیٰ (عام شہری) نے کہا کہ کرونا بیماری کا علاج سوائے ایس او پیز پر عمل کے اور کچھ نہیں ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ گھر سے نکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں اور چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ جتنی جلدی ممکن ہو ویکسین لگوائیں تاکہ ہم، ہمارا خاندان اور معاشرہ کرونا سے محفوظ رہے۔محمد امین سلفی (سماجی کارکن) نے کہا کہ اللہ پاک تمام مسلمانوں کو شفا عطا فرمائیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کریں۔اگر ہم حکومتی ہدایت کے مطابق چلیں گے تویہ ہمارے لئے بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ استغفار کریں، نماز پڑھیں اور کرونا ویکسین لگوائیں۔ مرزا ارشد بیگ (چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ) نے کہا کہ آج کل جو کرونا کی وبا چل رہی ہے ہم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔البتہ اس سے احتیاط کرنی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید پر گلے ملنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے اور عید کے موقع پر ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا سے محفوظ رہنے کیلئے لوگوں کو سینی ٹائزرضرور استعمال کرنا چاہیے اور ہاتھوں کو بار بار دھونا چاہیے تاکہ  اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھے۔