کورونا خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے ساتھ شہر بھر میں انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا،

28

 

شکرگڑ,12 مئی ( اے پی پی ):

کورونا خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے ساتھ شہر بھر میں انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا

فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ملک خلیل اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم .ایس ایچ او ناصر فرہاد چیف آفیسر نصیر احمد.انفروسمینٹ انسپکٹر غوث  آسی.تحصیلدار محمد اکرم،  اور

پولیس کے دستوں نے شہر کے مختلف علاقوں ، سڑکوں، بازاروں میں گشت کیا، فلیگ مارچ  ریلوے روڈ درمان روڈ چھمال روڈ ، مین بازار، اخلاصپور روڈ، چوک حکیماں سے گزرا،حکام کا کہنا ھے کہ شہر کے  مختلف مقامات پر پولیس نفری  تعینات ھے، شہری لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر قید اور جرمانے کئے جا ریے ہیں-