ملتان، 13 مئی (اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اہل اسلام کو عید مبارک ہو اور دعاگو ہوں کہ رب کریم امت مسلمہ کو درپیش ہر آزمائش سے نجات دے۔
کمشنر نے کہا کہ کورونا وبا کنٹرول کیلئے اس بار عید منانے کا انداز مختلف ہونا چاہیے، اپنے گھروں میں محفوظ رہ کر دوسروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر سرگرمیوں کو محدود رکھیں اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے، کورونا وبا کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔