ایبٹ آباد؛  پانی میں پھنسی کار اور ڈرائیور کو ریسکیو کر لیا گیا

18

ایبٹ آباد،13مئی(اے پی پی): سلہڈ کے قریب مسلم  آباد چوکی کے مقام پر کار پانی میں پھنسے  کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار اور کار ڈرائیور کو ریسکیو کر لیا۔

شدید بارش کی وجہ سے کار پانی میں پھنس گئی تھی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی ہداہت پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع  کی گئیں۔ کار میں کہیال کا رہائشی عابد نامی  شخص موجود تھا، کار کو ریسکیو 1122ایبٹ آباد کی ٹیم نے پیشہ ورانہ طریقے سے  بحفاظت نکال لیاگیا ۔