ملتان، 16مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مرغی کے گوشت کے مہنگا فروخت ہونے کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ان کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے ضلع میں مرغی کے گوشت کی خصوصی پرائس چیکنگ کا آغاز کردیا ہے،اس کے علاوہ مٹن اور بیف کی قیمتوں کی بھی پڑتال شروع کردی گئی ہے۔
مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنیوالے دکانداروں اور قصابوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں، شہر کے علاوہ قصبوں میں بھی مرغی کے نرخ کی قیمتوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے پرائس چیکنگ کے دوران قادر پور راں میں جرمانے عائد کر دئے ہیں۔