ملتان ،16مئی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی ٹرانسپورٹ بس کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا،کارروائی سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کی۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے پیش نظر بسوں میں پچاس فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں،مسافروں کو ماسلک پہننے کا پابند بنایا جائےاور مسافروں کو بس میں سوار کرنے سے پہلے ان کی تھرمو سٹیٹ گن کے ذریعے سکیننگ کی جائے۔انہوں
نے کہا ہے کہ ٹکٹ لینے کے لئے قائم بکنگ اور ویٹنگ رومز میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری ہونیوالی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہو گی۔