اوکاڑہ،17مئی (اےپی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عیدا لفِطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو 12606کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 426 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 11199غیر متعلقہ اورمس کالز، 873 معلوماتی اور108 رونگ کالز ہیں۔ 426 ایمرجنسیز میں 197 روڈ ٹریفک حادثات، 177 میڈیکل، 13آگ لگنے کے واقعات،21کرائم،1 ڈوبنے کے واقع اور17 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 426 ایمرجنسیز میں 451 افراد متاثر ہوئے جن میں 75 کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی جبکہ361 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور 15 افراد ان حادثات میں جان کی بازی ہار گئے۔تعطیلات کے دوران 197 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 236 افراد متاثر ہوئے جبکہ عیدالفِطر کے چار دنوں میں 140 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 175 افراد متاثر ہوئے، 38 کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی، 135 افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ2 افرادموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ عیدا لفِطر کی تعطیلات کے دوران آگ لگنے کے 13واقعات ہوئے جن میں 4 رہایشی علاقے، 4 کمرشل ایریا اور5 واقعات مختلف ایریا میں پیش آیا، ان واقعات میں ریسکیو 1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 3.5 ملین کی پراپرٹی کو بچایا۔ڈوبنے کے واقعہ میں ایک لڑکی دریائے راوی کو عبور کرتے ہوئے ڈوب گئی جس کی نعش کو تقریباََ 9 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد برآمد کر لیا گیا۔
عیدا لفِطرکی تعطیلات کے دوران پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 95 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 41 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ54افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت 14 ایمبولینسز، 04 فائر وہیکلز، 01 ریسکیووہیکل سمیت 70 ریسکیورز نے ضلع بھر میں فرائض سر انجام دی۔