لاہور، 17مئی (اے پی پی): دودھ کے نام پر کیمیکلز ملا محلول تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن پتوکی میں یونٹ پر چھاپہ، لاہور لایا جانے والا 5 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا ۔100کلو خشک دودھ پاوڈر، 64 لٹرکوکنگ آئل بھی تلف، مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج مکسر، سکشن پمپ، کریم مشین، فیٹ مکسنگ مشین، پلاسٹک ڈرمز بھی ضبط کر لیا گیا ۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ سکمڈ ملک، کوکنگ آئل اور مضر صحت کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا کوکنگ آئل اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے بلائی،کریم اور فیٹ سے بھرپور نقلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مضر صحت اجزاء کو مختلف مشینوں میں ڈال کراصلی رنگت اور ذائقے والا جعلی دودھ تیار کیا جا تا تھا مضر صحت جعلی دودھ کو بڑے ٹینکروں میں لاہور سپلائی کیا جانا تھا۔رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلواڑ کرنے والے صحت عناصر دشمن معاشرے کا بڑا ناسور ہیں جعلی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہےپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دودھ سمیت تمام اشیاء خورونوش کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ملاوٹ اور جعلی سازی کرنے والوں کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔