نارووال،18مئی( اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نے تھانہ ظفروال کا دورہ کیا اور تھانہ کی عمارت کی خستہ حالی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ بہت جلد تھانہ ظفروال کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔
انچارج ایس ایچ او تھانہ ظفروال فہد بن فدا اور ڈی ایس پی سرکل ظفروال نے صوبائی وزیر اوقاف کو تھانہ ظفروال کی عمارت کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیا اور تھانہ کے ملازمین کو عمارت کی خستہ حالی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر اوقاف نے اس دوران تھانہ ظفروال کو ماڈل تھانہ بنانے کا بھی وعدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ ظفروال میں آنے والے سائلین کے مسائل بھی سنے اور انہیں موقع پر حل کرنی کے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اس دوران پولیس ملازمین میں نقدعیدی بھی تقسیم کی-