سکھر،19مئی( اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سکھرمیونسپل کارپوریشن میں ہونےوالی بھرتیوں کے حوالے سے داخل آئینی پٹیشن کی سماعت کے موقع پر سکھرمیونسپل کارپوریشن کےمیونسپل کمشنر محمد علی شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے ان سے سکھرمیونسپل کارپوریشن میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تو وہ رپورٹ پیش نہ کرسکے جس پرعدالت عالیہ نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے پولیس کو انہیں فوری گرفتارکرنےکاحکم دیاجنہیں عدالت کےاحاطے سے ہی گرفتارکرلیاگیا۔
واضح رہے کہ گرفتارمیونسپل کمشنرکا گزشتہ روز تبادلہ کراچی کردیا گیاہے۔