راولپنڈی،19مئی(اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو یہاں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ زچہ وبچہ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہیں ہسپتال کے ابتک مکمل ہونے والے تعمیراتی کام اور باقی ماندہ تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔