گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ولی باغ چارسدہ آمد

10

پشاور، 19 مئی(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بدھ کو یہاں ولی باغ چارسدہ پہنچے جہاں انہوں  نے عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

گورنر اور وزیراعلیٰ نے ایمل ولی خان سمیت غمزدہ خاندان ، اے این پی کی سینئر قیادت اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی  دعا بھی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی فاتحہ خوانی کے لئے انکے ہمراہ تھے