ملتان؛غیرقانونی کمرشل بلڈنگز کے خلاف کریک ڈاون،2 میرج ہالز اور 3 مارکیٹیں زمین بوس کر دی گئیں

26

ملتان، 20مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی کمرشل بلڈنگز کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، منظوری  کے بغیر تعمیر ہونیوالی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرنیوالی ٹیم قادر پور راں جا پہنچی ہے اور 2 میرج ہالز اور 3 مارکیٹیں زمین بوس کر دی گئیں ہیں جبکہ 1ہوٹل اور3 مارکیٹیں بھی سیل کر دی گئیں ہیں۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کی، تحصیل کونسل کے افسران اور تھانہ قادر پور راں کی پولیس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔