ملتان، 20 مئی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے ڈینگی کیخلاف جنگی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے 22 مئی ہفتے کے روز ڈویژن بھر میں یوم انسداد ڈینگی منانے کا حکم دے دیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ 22 مئی کو تمام سرکاری دفاتر میں عمومی صفائی کروائی جائے، دفاتر میں سٹورز میں پڑی ناکارہ چیزوں کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے،تمام سرکاری اداروں میں سربراہ کی موجودگی لازمی ہوگی، دفاتر میں صفائی خصوصاً ڈینگی کنٹرول بارے فوکل پرسن نامزد کیا جائے،تمام دفاتر میں مچھر مار سپرے کروایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر سے ڈرنے کے بجائے اسکی افزائش روکنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شہری ٹال فری نمبر 080099000 پر ڈینگی معلومات بارے رابطہ کرسکتے ہیں۔