جیکب آباد،21مئی(اے پی پی): فسلطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئی،شرکاء نے شہر بھر میں مارچ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔
جماعت اسلامی کے کارکنان نے ضلعی دفتر سے لیکر پریس کلب تک مارچ کیا اور نعرے بازی کی۔ رہنماء جماعت اسلامی دیدار علی لاشاری کا کہنا تھا کہ فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر اسرائيلی جارحیت اور بمباری کی مذمت کرتے ہیں جبکہ اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،قبلہ اول اور فلسطین پر قابض اسرائيل کے خلاف نوٹس لیا جائے۔
دوسری جانب جے یو آئی کی جانب سے بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں درج نعروں والے بینرز اور فلسطينی جھنڈے اٹھائے شہر کا مارچ کیا۔ شرکاء نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فلسطينی اور اسرائيلی کی جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔