فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مسلم ممالک کو بیک زبان ایک پلیٹ فارم پر جمع ھو کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے؛مقررین کا نوشہرورکاں میں یکجہتی فلسطین ریلیوں سے خطاب

64

نوشہرہ ورکاں،21مئی (اے پی پی): فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مسلم ممالک کو بیک زبان ایک پلیٹ فارم پر جمع ھو کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے،مسلمان کی انسانی غیرت کا بھی تقاضا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلم اقوام پر ظلم جبرو دھونس  اور حقوق کی پامالی ہو رہی ہو  اس بد عمل کے خلاف جہاد کی نظر میں اٹھ کھڑے ہوں۔

ان خیالات کا اظہار نوشہرہ ورکاں میں اسلامی جمیعت طلباء اسلام، جماعت اسلام، جمیعت علماء اسلام ، مصطفائی تحریک نوشہرہ ورکاں اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں راشد اقبال، ڈی ایس پی سرکل خالد اسلم ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور سیاسی شخصیات، جنرل انجمن تاجران شیخ عبدالستار شاھد، حاجی رانا نثار احمد، ھمایوں اکبرکی قیادت میں نکالی گئی ریلیز کے موقع پر مقررین  نے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے  والےظلم و جبر کے خلاف خطابات کے دوران کیا اور ریلیوں میں سینکڑوں  افراد شریک  تھے، چوک حیدریہ میں ریلیوں کے احتتام پر  مسلم امہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور مسلم امہ کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کے ساتھ احتتام پزیرہھو گئیں۔