اوکاڑہ،21مئی(اے پی پی): مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور اسرائیلی مظالم کےخلاف احتجاجی ریلی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں شیعہ علما کونسل انجمن آل عبا نے بھی شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی شیعہ علما کونسل اوکاڑہ کے صدر صادق روحانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک پیج پر آنا پڑھے گا،۔ہماری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ فلسطینی مائیں بہنیں اور بیٹیاں روتی رہیں اور ہم اپنے گھروں میں بیٹھے رہیں۔