احمدپورشرقیہ؛اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

15

احمدپورشرقیہ،21مئی(اےپی پی ): اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں سمیت انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے۔

شرکاء نے عالمی برادری سے اسرائیل کی مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کو فوری بند کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ مسلم امہ عملی طور پر فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرے، مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور بدترین بے حسی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے۔