ملتان،21 مئی (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔ 11 سالہ علی حسن اور11 سالہ فیضان کو نشتر روڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، 12 سالہ ذوالفقار ولد مشتاق کو جنرل بس اسٹینڈ سے گھر سے بھاگا ہوا پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، بچوں کا تعلق اڈہ کالا تونسہ روڈ ڈی جی خان اور ملتان سے ہے۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن کی لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔