دیپالپور؛  ٹریفک حادثے میں زخمی پاک فوج کاجوان جانبحق،  آبائی گاؤں چورستہ میاں خان میں تدفین کر دی گئی

36

دیپالپور،22مئی(اے پی پی): نواحی علاقہ چورستہ میاں خان کا رہائشی پاک فوج کا جوان  فیاض احمد جو چند روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گیا تھا راولپنڈی آرمی ہسپتال میں زیر علاج رہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا ہے،جسے آج  چورستہ میاں خان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،

پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید جوان کو سلامی دی، نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔