ہنگو،22مئی (اے پی پی ):پولیس نے 10 مئی کو ایک پہاڑ سے ایک شخص کی قتل شدہ لاش کے قاتلوں کو گرفتارکر کے ان سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ارشد محمود خان نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمام کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ اس اندھے قتل کی واردات کے اصل ملزمان تک پہنچنا ایک بڑا چیلنج تھا اس مقصد کے لئے انسپکٹر شبراز خان کی قیادت میں تفتیشی ٹیم نے دن رات کام کیا اور 2 اصل ملزمان کو ہر زاویے سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان سے آلہ قتل بھی برآمد کیا اور ملزمان نے اقبال جرم بھی ذکر لیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ارشد محمود خان نے کہا کہ ہنگو تفتیشی پولیس محدود وسائل کے باوجود اہم مقدمات کی جدید خطوط پر تحقیقات کر کے ملزمان کو نہ صرف گرفتار کر رہی ہے بلکہ مضبوط تحقیقات کے بدولت انہیں سزائیں بھی دلوا رہی ہیں۔
پریس کانفرنس میں انسپکٹر انوسٹی گیشن شبراز خان، انسپکٹر دوست محمود اور دیگر تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔