اوکاڑہ؛ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سےعالمی ہفتہ روڈ سیفٹی آگاہی واک کا انعقاد

76

اوکاڑہ،22مئی(اے پی پی): ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن پر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سےعالمی ہفتہ برائے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقادکیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال، ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی نے کی۔آگاہی واک میں  کنٹرول روم انچارج سلیم مسعود اکبر، ریسکیو سیفٹی آفیسر عائشہ سہیل کے ساتھ ریسکیورز اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

 اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچوہدری طاہر امین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی نے اپنے اپنے پیغامات میں کہا کہ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ کیسے ہم ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر حادثات سے بچ سکتے ہیں۔

 م اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں (اوکاڑہ، رینالہ خورد اور دیپالپور) میں بھی ریسکیوسیفٹی آفیسران کے زیرِ قیادت پبلک اداروں، پرائیویٹ کالجز، لاری اڈوں اور دیگر مقامات پر آگاہی کیمپس لگائے گئے جن میں عوام الناس کو اس ہفتہ کے حوالے سے آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا اور بعد ازاں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور علامتی واکس کا اہتمام بھی کیا گیا۔