خوشاب؛جوہرآباد  اور گردونواح میں گرج چمک  کے ساتھ  بارش،ٹھنڈی ہواؤں  سے موسم خوشگوار ہو گیا

54

خوشاب، 22مئی(اے پی پی): جوہرآباد  اور گردونواح میں گرج چمک  کے ساتھ  بارش کا سلسلہ جاری ہے،  بارش اور ٹھنڈی ہواؤں  سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ وادی سون اور علاقہ تھل میں بھی بارش ہوئی۔

 تیز اندھی سے متعدددرخت گر گئے اور سائن بورڈ گرنے سے 5 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گھرکی دیوار بھی گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔