عارف والا: زرعی ادویات کے گودام پر چھاپہ،25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی  ادویات برآمد

48

عارف والا ،23 مئی (اے پی پی ): محلہ ایچ بلاک میں محکمہ زراعت اور پولیس کا زرعی ادویات کے گودام پر چھاپہ ، گودام سے پچیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی زرعی ادویات برآمد کر لی گئی ۔

اس متعلق انسپکٹر محکمہ زراعت حسیب جان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گودام کرایہ پر لے رکھا تھا، جہاں پر جعلی ادویات سٹاک کر رکھی تھیں،  گودام سے 23 مختلف کمپنیوں کے نام کی زرعی ادویات برآمد ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ گودام سے برآمد ہونے والی جعلی ادویات قبضہ میں لے لی گئی ہے جبکہ دوران چھاپہ موقع سے دو ملازم شرافت اور یٰسین گرفتار کر لئے گئے ہیں جن کے کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔