سکھر: سیاسی، سماجی تنظیموں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

24

سکھر،23مئی(اے پی پی ): پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ، پی پی شہید بھٹو گروپ اورفیکسٹ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی و اسرائیلی حکومت کے خلاف کارکنان کی کثیر تعداد نے  احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ۔

 شرکاءنے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ، ینرز اٹھا رکھے تھے ، شرکاءنے اسرائیل سے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے ۔

 اس موقع پر شرکاء نے فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے مقبوضہ بیت ا لمقدس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف امت مسلمہ کو یکجا ہو کر آواز بلندکرنا ہوگی۔انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

رہنماوں نے اقوام متحدہ سمیت حکومت پاکستان و دیگر مسلم ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو آزاد کرانے سمیت فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم کا نوٹس لیکر ظلم بند کرانے اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔