سکھر،23مئی(اے پی پی ): کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، ملٹری روڈ، نیوبس ٹرمینل و دیگر علاقوں میں کارروائی، 8 ہوٹلز سیل کر دیئے گئے۔
ملٹری روڈ پر واقع سب سے بڑا ہوٹل رائل تاج، مہران اور سندھ جی ہوٹلز سیل، کارروائی اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ نعمان کی سربراہی میں کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان خان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ہوٹلز سیل کیے کئے گئے ہیں، سندھ گورنمنٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروایا جارہاہے۔