سندھ کی عوام کو انکا حق دلوانا وزیرِ اعظم عمران خان کا وژن ہے؛وفاقی وزیر اسد عمر

12

گھوٹکی، 24مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کو انکا حق دلوانا وزیرِ اعظم عمران خان کا وژن ہے،سندھ میں دوسرے لوگوں کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پیر کو یہاں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں ہمیں سندھ میں کام کرنے کیلئے وقت چاہیے جبکہ   پیپلزپارٹی کو یہاں حکومت کرتے 50 سال ہوگئے ہیں، بلاول پیدا بھی نہیں ہوا تھا جب یہاں پی پی کی حکومت تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ  وزیراعظم کی 25 سالہ جدودجہد انصاف کی ہے، انکا  نصب العین ہے کہ سار ے پاکستان کا قانون برابر ہونا چاہیے۔