نوشہرہ :عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ترجیح بنیادوں پر کرنے کے لیے ھر ممکن کوشش جاری

24

نوشہرہ , 25 مئی (اے پی پی ):عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ترجیح بنیادوں پر کرنے کے لیے ھر ممکن کوشش جاری ھےاداروں میں بوگس حاضری کا تصور نہیں جو کام کریگا تنخواہ اسی کا حق ھے تمام اداروں کے سربراہان اپنے ماتحت عملہ پر زمہ دار آفیسر کی  حثیت سے نظر رکھیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے نوشہرہ ورکاں سٹی میں طویل وقت  اچانک دورہ کے دوران کیا،

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس ۔تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال۔ کورونا ویکسینیشن سنٹر،دیہی مرکز مال کا وزٹ ،اور زیر تعمیر  ڈی پی ایس سکول کا معائنہ کیا اور ڈی پی ایس سکول کی عمارت آئندہ ماہ میں مکمل کرنے کے لیے ٹھکیدار کو حکم دیا ھے اور تعلیمی سلسلہ کرائے کی بلڈنگ سے یہاں شفٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ،

 انہوں نے  میونسپل کمیٹی میں حاضری رجسٹر چیک کرتے ھوئے دو غیر  حاضر ملازمین کو معطل کرنے کے علاؤہ متعدد ملازمین کو ریکوری ڈالنے کا حکم دیا اور تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور ٹوٹے ھوئے فرش مرمت کروانے کے لیے ایم ایس ڈاکٹر عرفان ریاض کو حکم دیا۔