موسیٰ خیل، 24 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان کی ایف سی گراونڈ آمد ،شائقین اور کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا۔انہوں نے ضلعی سطح پر کھیلے جانے والی ٹورنامنٹ( موسی خیل سپر لیگ ) کا افتتاح کیا ۔
روائتی پگڑی کے رسم کے بعد سردار بابر خان کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز سردار بابر خان نے خود چھکے مار کر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان کا کہنا تھا کہ موسی خیل سپورٹس کلب اور سٹیڈیم کےلئے فنغڈ منظور کیے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر شہر کے ساتھ وسیع رقبہ خریدنے کےلئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس گراؤنڈ کی ریپئر اور شیڈ تزئین و آرائش کےلئے میں اپنے فنڈ سے رقم دیکر اس کو آپ کے لئے کھول دوں گا جس پر شائقین نے پرجوش نعرے لگائے ۔