خوشاب،24مئی(اے پی پی):خاتون نے ریسکیو 1122 کی گڑی میں بچے کو جنم دے دیا ،زچہ اور بچہ کی صحت اطمینان بخش ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122 انجینئر حافظ عبدالرشید کے مطابق آج صبح ٹی ایچ کیو نورپور تھل ہاسپٹل سے ریسکیو 1122 خوشاب کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ نور پور تھل شہر کی رہائشی مسز کامران کو ٹی ایچ کیو نورپور تھل سے لیبر ایمرجنسی کی صورتحال میں بہتر علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو جوہرآباد ریفر کیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے مسز کامران کو ہاسپٹل سے ریسکیو ایمبولینس میں منتقل کیا اور ہموکہ شہر کے قریب زچہ کی طبیعت ناساز ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے لواحقین کی مدد سے ایمبولینس میں بحفاظت ڈلیوری کو سرانجام دیا ، زچہ اور بچہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو جوہرآباد لیبر روم میں منتقل کر دیا ۔
لواحقین نے ریسکیو 1122 خوشاب کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔